استاذ گرامی، امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ اور سپاس نامہ سے نوازے گئے۔
استاذ گرامی صاحبزادہ و جانشین فقیہ ملت و خلیفہ رفیق ملت فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی أزهار أحمد الأمجدي الأزهري مصباحی حفظہ اللہ تعالی۔
فاضل جامعہ ازہر شریف، مصر، شعبہ حدیث، ایم اے۔
صدر المدرسین و مفتی مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھاگنج، بستی۔
کو ان کی عظیم تعلیمی، تصنیفی، تحریری اور تبلیغی خدمات کی بنیاد پر حضرت العلام حضرت مولانا شاہ نواز ازہری زید علمہ، صدر اعلی جامعہ حنفیہ رضویہ، مانک پر شریف کی جانب سے ‘امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ’ اور #سپاس_نامہ’ دیا گیا۔
شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازھار احمد امجدی مصباحی ازہری صاحب قبلہ (استاذ: مرکز تربیت افتا اوجھا گنج بستی) ایک بے حد متحرک و فعال و قابل صد افتخار شخصیت ہیں، آپ آفاقی و انقلاب آفریں قول “کام کے آدمی بنو، کام ہی آدمی کو معزز بناتا ہے” کے مظہر و مصداق ہیں، آپ کے دینی خدمات کا دائرہ اور علمی و تحقیقی و تصنیفی سرگرمی رو بہ عروج ہے، جہاں آپ فی الوقت مرکز تربیت افتا کی صدارت و دیگر اہم ذمہ داریوں کی قیادت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں.
مثل خورشید سحر فکر کی تابانی میں
بات میں سادہ و آزاد , معانی میں دقیق
میری آرزو یہی ہے کہ ہر اک کو فیض پہنچے
میں چراغ رہ گزر ہوں مجھے شوق سے جلاؤ
باری تعالیٰ سے دعا ہے استاذ گرامی کے اقبال عزت و وقار کو مزید بلند فرمائے، دارین کی کامرانی سے شادکام کرے، علم و عمل خلوص و للہیت میں روز بہ روز ترقی دے اور ہم سب کو اسی طرح دین و سنت کی خدمت کرنے، اور اپنی ذمہ داری نبھانے کی توفیق عطا فرمائے.
آمین ثم آمین یا رب العالمین
بجاہ النبی الکریم الامین ﷺ
عبد السبحان بزمی مصباحی
مدھوبنی بہار
متخصص فی الفقہ
مرکز تربیت افتا اوجھا گنج بستی
Lorem Ipsum