شہر اندور کا پہلا تین روزہ سفر!(پہلی قسط/ ابن فقیہ ملت)

محبی و مکرمی حضرت مولانا مفتی صابر علی مصباحی زید شرفہ کی دعوت پر اندور کا یہ پہلا سفر ١٣/ربیع الآخر ٤٥ھ مطابق ١٧/ اکتوبر ٢٤ء بروز جمعرات، شروع ہوکر، منگل کی صبح، سات بجے ختم ہوجاتا ہے۔ اندور کے اس پہلے سفر کے لیے، میں جمعرات کو تقریبا بارہ بجے، دیار فقیہ ملت، اوجھا گنج سے والدہ محترمہ کی دعائیں لے کر نکلا اور الحمد للہ جمعہ کے دن، نو بجے کے آس پاس، اندور ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گیا، سید صاحب قبلہ نے نہایت ہی متواضع عالم، مولانا…

Read More

ایک سفر، دار العلوم برکات مصطفی، کچھ کا۔(پہلی قسط)

میرا یہ علمی سفر، محبی و مکرمی حضرت مولانا صدیق حسن ازہری زید علمہ کی دعوت پر ٦/ربیع الآخر ٤٦ھ، بروز جمعرات گیارہ بجے کے قریب شروع ہوتا ہے، جس کے ١٠/ربیع الآخر، دوشنبہ کی شام تک اختتام کو پہنچنے کی امید قوی ہے۔ اس سفر میں بلکہ سفر شروع ہونے سے پہلے ہی، اگرچہ کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر منزل مقصود تک پہنچنے اور ادارے کی خدمات اور اس کا رقبہ دیکھنے کے بعد، یہ پریشانیاں خود بخود ماند پڑ گئیں۔ پریشانیاں کچھ یوں شروع ہوئیں، سفر…

Read More

مؤتمر دار الافتاء الھندیۃ، کیرالا اور ڈاکٹر سراوی کی کج فہمی۔ (دوسری و آخری قسط)

از: #ابن فقیہ ملت. ٤/ شعبان المعظم ١٤٤٦ھ کو مرکز الثقافة السنیة، کیرالا کے تحت منعقد ہونے والے ‘مؤتمر دار الافتاء الھندیۃ’ کا دوسرا دن تھا، مفتیان کرام و علمائے عظام، نالیج سٹی کے ایک بہت بڑے ہال میں موجود تھے، ڈاکٹر عبد الحکیم ازہری ابن سلطان العلما شیخ ابو بکر احمد صاحب قبلہ تشریف لائے اور آپ نے خطاب کیا، خطاب کے درمیان آپ نے اہل سنت و جماعت کے درمیان اتحاد کی بات کی اور فرمایا کہ اس اتحاد میں مسلمان سے میری مراد، اہل سنت و جماعت…

Read More

مؤتمر دار الافتاء الھندیۃ، کیرالا اور ڈاکٹر سراوی کی کج فہمی۔ (پہلی قسط)

مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما الحمد للہ، دکتور عبد الحکیم ازہری صاحب قبلہ کی دعوت پر مرکز الثقافۃ السنیۃ، کالی کٹ، کیرالا کی جانب سے منعقد ہونے والے، دو روزہ، مؤتمر دار الإفتاء الهنديۃ میں میری بھی شرکت ہوئی اور اہل سنت و جماعت کے بڑے و چھوٹے بہت سارے دیگر علما نے بھی شرکت کی، اس میں ڈاکٹر ذیشان سراوی بھی نظر آئے، بعض احباب کے مطابق ان کو دعوت غلطی سے چلی گئی اور پھر غلطی سےان کی مؤتمر میں شرکت بھی ہوگئی! خیر، دکتور محمد…

Read More

تأثر بر فتاوی مفتی مالوا

مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما آج مجھ فقیر کے مطالعہ کی میز پر مفتی مالوا حضرت علامہ مولانا مفتی حبیب یار خاں علیہ الرحمۃ کے فتاوی کا مجموعہ، بنام: ’فتاوی مفتی مالوا‘ موجود ہے۔مفتی مالوا حضرت علامہ مولانا مفتی حبیب یار خاں علیہ الرحمۃ کی ذات، محتاج تعارف نہیں، یقینا آپ کی ذات با برکات گوناں گوں صلاحیتوں کی مالک تھی، آپ نے اپنی انھیں صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروے کار لاتے ہوئے، اندور کی سر زمین پر مختلف میدان میں قابل رشک خدمات انجام دیا، دین…

Read More

آن لائن فتاوی اور اس کی اہمیت و افادیت۔

مرکز الثقافۃ السنیۃ، کالی کٹ، کیرالا کے زیر انتظام، آل انڈیا فتوی کانفرنس میں ‘آن لائن فتاوی کی اہمیت و افادیت’ کے موضوع پر بولنے کے لیے، کچھ باتیں نوٹ کیا تھا، انھیں تھوڑا سنوار کر، قارئین کے نظر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، امید ہے کہ یہ باتیں قارئین کرام کے لیے مفید ہوں گی۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ((فاسئلوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون)) حضور ﷺ فرماتے ہیں: ((بلغوا عني و لو آية)) اس آیت و حدیث سے سائل کی ضرورت اور مسؤل کی ذمہ…

Read More

ملفوظات خواجہ خواجگاں کی جلوہ باریاں

ملفوظات خواجہ خواجگاں کی جلوہ باریاں ساتوی و آٹھویں مجلس کی روشنی میں مبسملا و حامدا و مصلیا و مسلما          اردو دینی کتابوں کی دنیا سے شغف رکھنے والا ہر شخص تقریبا یہ بات جانتا ہے کہ اپنے وقت کی مایہ ناز کتاب دلیل العارفین،سیدی و سندی حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ و الرضوان کے ملفوظات پر مشتمل ہے، جنہیں آقائی و مولائی حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمۃ و الرضوان نے اس کتاب میں بہترین انداز میں جمع کیا، یہ کتاب اور بلفظ دگر ملفوظات، …

Read More

اکلا خور ضلع بستی میں دینی و علمی دورہ

شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازھار احمد امجدی مصباحی ازہری صاحب قبلہ (استاذ: مرکز تربیت افتا اوجھا گنج بستی) ایک بے حد متحرک و فعال و قابل صد افتخار شخصیت ہیں، آپ آفاقی و انقلاب آفریں قول "کام کے آدمی بنو، کام ہی آدمی کو معزز بناتا ہے” کے مظہر و مصداق ہیں، آپ کے دینی خدمات کا دائرہ اور علمی و تحقیقی سرگرمی رو بہ عروج ہے، جہاں آپ فی الوقت مرکز تربیت افتا کی صدارت و دیگر اہم ذمہ داریوں کی قیادت کا فریضہ انجام دے…

Read More

قوم مسلم کا ایک مخلص ہمدرد

دن جمعہ کا تھا شہزادہ حضور فقیہ ملت و خلیفۂ حضور رفیق ملت مصنف کتب کثیرہ استاذی الکریم حضرت العلام حضرت علامہ مولانا مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری صاحب قبلہ (بانی فلاح ملت ٹرسٹ و انسٹی ٹیوٹ نسواں اوجھا گنج و صدر المدرسين مرکز تربیت افتا) کے ساتھ تبلیغی دورے پر نکلنا تھا ساتھ میں رفقاے درس مولانا ابرار احمد مصباحی کوشامبی و مولانا ثقلین رضا جامعی امجدی ٹانڈہ بھی تھے. گیارہ بجے دیار حضور فقیہ ملت سے ہم سب نکل گیے ہمارے ڈرائیور مولانا شفیق تنویری صاحب تھے…

Read More

کیا مفتی بننے کے لیے تدریب ضروری نہیں؟!

مبسملا و حامدا و مصلیا  مسلما             ایک مرتبہ ایک عالم دین نے اس طرح کی ملتی جلتی بات کی تھی کہ فتوی لکھنے کے لیے، درس نظامی میں مہارت ہی کافی ہے، میں نے اس پر یہ کہا تھا: ’’پہلے فتوی دینے کے لیے مجتہد ہونا شرط تھا، مگر اب اس زمانہ میں کم از کم، فتوی دینے کے لیے، تدریب افتا ضروری ہے، محض درس نظامی میں مہارت، فتوی دینے کے لیے کافی نہیں‘‘۔ اس پر ایک دوسرے عالم دیننے فرمایا: ’’فتوی نویسی کے لیے کسی مرکز افتا…

Read More