نصیر ملت اسم با مسمی! (تاثر)
نصیر ملت اسم با مسمی! (تاثر)
الحمد للہ تعالی، آج استاذ گرامی وقار، پیر طریقت رہبر راہ شریعت، نصیر ملت، حضرت علامہ مولانا نصیر الدین مصباحی زید مجدہ، سابق استاد جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، سے آپ کے گھر پر ددھی، سون بھدر میں تقریبا بیس سال کے بعد، ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ساتھ میں محب گرامی وقار، حضرت مولانا مفتی عبد الوکیل مصباحی زید علمہ، محترم فیض احمد اور بچے بھی تھے، نیز انھیں کی مصاحبت میں آپ کا قائم کردہ، ادارہ دار العلوم قادریہ نوریہ، بگھاڑو کو بھی دیکھنے کا موقع ملا، یہ بنین کا ادارہ اور ایک نسواں بنام کلیۃ البنات القادریۃ، حضرت نصیر ملت زید شرفہ کی سرپرستی اور آپ کے صاحبزادے حضرت مولانا مسعود احمد مصباحی زید علمہ کی نگرانی میں بام عروج کے طرف رواں دواں ہے، اللہ تعالیٰ، اس ادارہ کو نظر بد سے محفوظ رکھے اور سب کو سلامت رکھے، بالخصوص صحت و سلامتی کے ساتھ، حضرت نصیر ملت زید وقارہ کا سایہ عاطفت، ہم سب پر دراز فرمائے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
طالب دعا: ابن فقیہ ملت غفرلہ
١١/ذی القعدۃ ٤٧ھ
ازھار احمد امجدی ازھری
فاضل جامعہ ازھر، مصر، شعبہ حدیث ایم؍اے
استاذ و مفتی: مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی، یو،پی، انڈیا۔
Lorem Ipsum