رشتے کیسے بچائیں؟ (تقریظ)

رشتے کیسے بچائیں؟ (تقریظ)

مبسملا و حامداً و مصلیا و مسلما

آج ٨ محرم الحرام ہے، آج میں مع اہل خانہ، اپنے، خسر، خوش دامن اور ان کی ایک بیٹی کو سفر حرمین طیبین کی مناسبت سے الوداع کہنے کے لیے، مدینۃ العلماء، گھوسی شریف میں حاضر ہوں، مغرب کی نماز پڑھ کر، بارگاہ صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ میں حاضری دینے کے بعد، نواسہ شارح بخاری مفتی قیصر رضا مصباحی، مولانا شہباز مصباحی اور مولانا وسیم مصباحی زید علمہم کی معیت میں عشا کی نماز ادا کیا، پھر کھانے کے بعد، ٩ محرم الحرام کی رات، بستر استراحت پر گیا؛ تو نیند آنکھوں سے غائب تھی، اچانک یاد آیا کہ بعض احباب نے اپنی کتاب پر تقریظ یا تاثر لکھنے کے لیے کہا تھا، نیند نہیں آرہی ہے؛ تو یہی کام کر لیا جائے، موبائل کھول کر پی ڈی ایف فائلیں دیکھیں؛ تو محب گرامی وقار حافظ و قاری مولانا محمد آفتاب عالم رضوی ضیائی زید علمہ کی کاوش: “رشتے کیسے بچائیں؟!” پر نظر پڑی، یاد آیا کہ آپ نے کافی دنوں سے کئی مرتبہ، تقریظ لکھنے کی طرف توجہ دلائی، مگر فرصت نہ ملنے کی وجہ سے اس کتاب پر تقریظ زیر تحریر نہ آسکی، مگر آج ارادہ پختہ تھا کہ بڑھ کر کچھ ضرور لکھ دونگا۔

الحمد للہ تعالی اسی پختہ ارادہ کے ساتھ میں نے پوری کتاب بڑھی، پڑھنے کے بعد میرا قلم برجستہ اس بات کے اظہار کا خواہاں ہوا کہ کتاب اپنے موضوع پر پورے طور سے کھری اتری ہے، اس کتاب میں موصوف نے ماں و باپ، اولاد و احفاد، بھائی و بہن، بھائی و بھائی، بہن و بہن، میاں و بیوی اور علما و مفتیان کرام وغیرہ رشتوں کی پاسداری کا بہترین پیغام دیا ہے، اس کے لیے، آپ نے داعیانہ و مصلحانہ اسلوب اختیار کرنے کے ساتھ، قرآن و حدیث اور زمانہ کے حالات کی روشنی میں رشتوں کے ٹوٹنے اور ان میں دراڑ پڑنے کے اسباب پر دل کو چھو لینے والا تبصرہ کیا ہے اور اس کے حل پر بھی بہترین اسلوب میں روشنی ڈالی ہے اور مثالوں سے ان ساری باتوں کو واضح کرنے کی سعی مسعود کی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ کی یہ بہترین اصلاحی کاوش، علمی و عوامی، دونوں حلقوں میں مقبول ہوگی۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

میرے علم کے مطابق، کتابی شکل میں موصوف زید علمہ کی یہ پہلی کاوش ہے؛ اسی لیے شاید جملے کہیں کہیں غیر مرتب معلوم ہوتے ہیں جن کے اصلاح کی ضرورت ہے، مگر اس سے دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں، ان شاء اللہ تعالی، ان کی یہ پہلی عمدہ کاوش، آئندہ بہترین تحریری نتائج کے لیے، سنگ میل ثابت ہوگی۔ اللہ تعالی، ان کی اس کاوش کو قبول فرماکر، ان کے قلم کو مزید پختگی عطا کرے اور مزید خلوص و محبت کے ساتھ دین و سنیت کی خدمت کرنے کی توفیق سے نوازے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

دعا گو و دعا جو: ابن فقیہ ملت غفرلہ
فاضل جامعہ ازہر شریف، مصر، شعبہ حدیث، ایم اے
ضدر المدرسین م مفتی مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت
اوجھاگنج، بستی، یہ پی‌۔
٩/محرم الحرام ٤٨ھ

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2026, All Rights Reserved.