کیا من أفتی بغیر علم فعليه لعنة الله حدیث کے الفاظ ہیں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

و قد قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: ((من أفتی بغیر علم فعلیه لعنة اللہ و الملائکة و الناس أجمعين)) حضور والا سے ذرا کرم فرمائیں اور مذکورہ بالا حدیث پاک کا حوالہ عطا کردیں، مہربانی ہوگی۔

المستفتی: مفتی عبد المقتدر مصباحی

استاذ دار العلوم فیض النبی، کپتان گنج، بستی۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب  و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ تلاش و جستجو کے بعد بھی مذکورہ بالا الفاظ کے ساتھ، مجھے یہ حدیث نہیں ملی، البتہ ایک حدیث شریف ہے جس میں زمین و آسمان کے ملائکہ کی لعنت کا ذکر ہے، جس کی تخریج امام ابن عساکر نے اپنی کتاب تاریخ دمشق میں کی ہے۔ تاریخ دمشق میں ہے: محمد بن إسحاق بن إبراهيم أبو عبد الله الأنطاكي المعروف باخي العريف، حدث عن ابي بكر عن الجعابي روى عنه علي الحنائي قرأت بخط أبي الحسن علي بن محمد الحنائي أنبأنا أبو عبد الله محمد بن إسحاق بن إبراهيم الأنطاكي أخو العريف الشيخ الصالح حدثنا أبو بكر محمد بن عمر الجعابي الحافظ حدثني أبي حدثني عبد الله حدثنا سيدي على بن موسى الرضا حدثني موسى بن جعفر حدثني جعفر بن محمد حدثني علي بن الحسين عن الحسين حدثنا علي بن أبي طالب قال سمعت رسول الله (صلى الله عليه وسلم) وهو يقول: ((من أفتى بغير علم لعنته ملائكة السماء والأرض)) (تاریخ دمشق، امام ابن عساکر، ج۵۲، ص۱۹، رقم: ۶۰۷۷، ط: دار الفکر، بیروت) بعض لوگ امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃ کی کتاب: ’الجامع الصغیر‘ کے حوالے سے آپ کے ذکر کردہ الفاظ کو پیش کرتے ہیں، مگر مجھے اس میں یا آپ کی دوسری کتابوں میں حدیث شریف کے یہ الفاظ نہیں ملے بلکہ اس میں بھی تاریخ دمشق لابن عساکر  کے حوالے سے  وہی الفاظ ہیں، جو میں نے ذکر کیا۔ الجامع الصغیر میں ہے: ((مَنْ أَفْتَى بِغَيْرِ عِلْمٍ لَعَنَتْهُ مَلاَئِكَةُ السَّمَاءِ والأرض)) (ابن عساكر) عن علي‘‘۔ (الجامع الصغیر، رقم: ۱۱۰۱۳) و اللہ تعالی أعلم۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه

ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ

فاضل جامعہ ازہر شریف، مصر، شعبہ حدیث، ایم اے

خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ و بانی ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھاگنج، بستی، یوپی

۲۳؍ ذی القعدۃ ۱۴۴۷ھ

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2026, All Rights Reserved.