خلع کے مطالبہ پر تین طلاق دینے کا حکم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، عرض یہ ہے کہ بیوی نے شوہر سے کہا میں خلع چاہتی ہوں؛ تو اس پر شوہر نے اسے تین طلاقیں دےدی تو اب حکم شرع کیا ہے، جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی: محمد ارشاد۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب صورت مذکورہ میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں، اب حلالہ کے بغیر شوہر اسے نہیں رکھ سکتا۔
اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ﴿فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ﴾ (البقرۃ: ۲، آیت: ۲۳۰) و اللہ تعالی أعلم۔
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه
ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ و بانی ٹرسٹ فلاح ملت
اوجھاگنج، بستی، یوپی، انڈیا، ۲۶؍صفر المظفر ۱۴۴۳ھ
Lorem Ipsum