مسجد کی ضرورت کے مطابق مسجد کا تعاون کریں یہ اعلان کرسکتے ہیں یا نہیں

سوال: آج کل ایک رواج بنا ہوا ہے کہ ہر کوئی اپنے مرجومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن مجید یا قرآن مجید کی پیٹی مسجد میں رکھ دیتا ہے۔

اب مسجد میں ضرورت سے زائد قرآن مجید کی پیٹیاں جمع ہوجاتی ہے، جو استعمال میں بھی نہیں لائی جاتی، تو اس کو روکنے کے لیے کیا ایسا اعلان کرسکتے ہیں کہ کوئی بھی شخص قرآن مجید مسجد میں رکھنا چاہے، وہ امام صاحب یا ذمہ دار سے مشورہ کریں، اگر واقعی مسجد میں قرآن مجید، ضرورت سے کم ہے؛ تو لے لیں اور پہلے سے بہت زیادہ قرآن مجید، مسجد میں موجود ہے تو دینے والے کو یہ کہ سکتے ہیں کہ آپ قرآن مجید کے علاوہ کوئی اور چیز مسجد میں دیجیے؟

 

المستفتی: قاری ذاکر حسین، احمد آباد۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

         الجواب اعلان کرسکتے ہیں اور کہ بھی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ و اللہ تعالی أعلم۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه

ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفرلہ

خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ، اوجھاگنج، بستی، یوپی، انڈیا

۲۷؍ ربیع الأول ۱۴۴۳ھ

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.