تعزیت: مفتی انور علی صاحب قبلہ

بڑے افسوس کی بات ہے کہ طویل علالت کے بعد، آج اتوار کی صبح تقریبا چار ساڑھے بجے، #حضرت مولانا مفتی انور علی صاحب قبلہ کا انتقال ہوگیا۔ إنا لله و إنا إليه راجعون.

آپ بہترین مفتی اور عالم باعمل تھے، آپ مختلف مدارس و تنظیمات کے سرپرست ہونے کے ساتھ، پوری زندگی دین و سنیت کی خدمت انجام دیتے رہے، آپ کو حضور حافظ ملت کی شاگردی اور حضور تاج الشریعہ علیہما الرحمۃ کی خلافت کا شرف بھی حاصل تھا، آپ کے علمی و فقہی جلالت کی بنیاد پر، آپ کو مفتی کرناٹک سے یاد کیا جاتا تھا۔

بنگلور کے ایک دو سفر کے درمیان، آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا ارادہ بنا مگر شاید رب کو منظور نہ تھا اور ملاقات سے محروم رہا!

اللہ تعالی آپ کو غریق رحمت کرے، اہل خانہ اور تمام محبین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین بجاہ سید المرسلینﷺ۔

شریک غم:
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھاگنج، بستی۔
١٥/ ربیع الاول ١٤٤٥ھ مطابق ١/اکتوبر ٢٠٢٣ء

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.