🌹 محفل تہنیت و تبریک 🌹

۲۲ رجب المرجب ١٤٤٤ھ م ١٤ فروری بروز منگل، اوجھا گنج کی سرزمین پر، جانشین حضور فقیہ ملت، مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری حفظہ اللہ بانی ٹرسٹ فلاح ملت و پرنسپل مرکز تربیت افتا دار العلوم امجدیہ اہل سنت ارشد العلوم، کو عرس نوری کے موقع پر مدینہ الاولیاء مارہرہ مطہرہ سے، رفیق ملت حضور شفیق الطلبہ و العلما سید نجیب حیدر میاں نوری برکاتی مد ظلہ العالی، سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ کے ذریعہ سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ کی اجازت و خلافت سے نوازے جانے کی خوشی میں، آپ کے اعزاز و استقبال کے لیے نوجوانان اوجھا گنج کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں قرب و جوار کے علمائے کرام بالخصوص نائب فقیہ ملت مفتی ابرار احمد امجدی ناظم اعلی دار العلوم امجدیہ اہل سنت ارشد العلوم، داماد فقیہ ملت مولانا ریاض صاحب برکاتی شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ بستی، مولانا شمس الحق فیضی، مولانا حامد رضا مصباحی کپتان گنج، نبیرہ فقیہ ملت مولانا ابو عبیدہ مصباحی اور مرکز تربیت افتا میں تربیت حاصل کرنے والے علمائے کرام نے شرکت کی اور سامعین کو نعت و منقبت اور وعظ و نصیحت سے سرفراز فرمایا۔

نائب فقیہ ملت مفتی ابرار احمد امجدی صاحب قبلہ،داماد فقیہ ملت مولانا ریاض صاحب قبلہ، مولانا شمس الحق فیضی صاحب قبلہ اور دیگر علمائے کرام نے حضرت کی گل پوشی کی اور پھر حضرت کو اپنے گراں قدر تاثرات،نیک خواہشات اور دعاؤں سے بھی نوازا، مولانا عابد احسنی برکاتی نے حضرت کی بارگاہ میں منظوم تہنیت نامہ پیش کیا اور مولانا نیاز اللہ مصباحی نے حضرت مفتی صاحب قبلہ کی تصنیفی و تعلیمی سرگرمیوں سے لوگوں کو روشناس کرانے کے بعد حضرت کی بارگاہ میں تہنیت و تبریک پیش کی۔

آخر میں مفتی ازہار صاحب قبلہ نے تمام لوگوں کی محبتوں کو سراہتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا، اور پھر سلام کے بعد مولانا ریاض صاحب قبلہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

الحمد للہ مولانا شان عظمت کی نظامت میں پروگرام بڑا ہی کامیاب رہا، جس میں کثیر تعداد میں اوجھا گنج اور قرب و جوار کے لوگوں نے شرکت کی، اور اول تا آخر بڑی دل جمعی کے ساتھ علمائے کرام کے بیانات کو سنا اور داد و تحسین سے بھی نوازا۔

اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پروردگار عالم استاد محترم حضرت مفتی صاحب قبلہ کے لیے یہ خلافت مبارک فرمائے اور انہیں حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے، آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

✍️ ‘: محمد ذیشان مصباحی، مرادآباد
متعلم: مرکز تربیت افتا اوجھا گنج، بستی
۲۳ رجب المرجب ٤٤ھ م ١٥ فروری ٢٠٢٣ء

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.