“فقیہ ملت کی فقہی بصیرت” اور “تارک زکاۃ و صدقات سید کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عدالت میں” کا اجرا۔

سابقہ روایات کے مطابق ان دونوں کتابوں کا اجرا “عرس فقیہ ملت” کے موقع پر ہونا تھا، مگر وقت پر کتاب پہنچ نہ سکی، جس کی بنیاد پر اس موقع پر اس روایت کو پورا نہیں کیا جاسکا، شاید بلکہ یقینا اس وجہ سے کہ ان دونوں کتابوں کا اجرا بڑی سرکار مارہرہ مقدسہ سے ہونا تھا۔

الحمد للہ ثم الحمد للہ، محبوب العلماء سیدی مولانا امان میاں حفظہ اللہ و رعاہ کے دست مبارک سے ١٢/رجب المرجب ٤٤ھ کی نور و نکہت بھری رات میں عرس نوری کے موقع پر ان دونوں کتابوں کا اجرا عمل میں آیا، اللہ تعالی حضرت زید شرفہ کو حفظ و امان میں رکھے اور ہم سب کو مزید خلوص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق سے نوازے، آمین بجاہ سید المرسلینﷺ۔

طالب دعا:
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھا گنج، بستی۔
١٢/رجب المرجب ٤٤ھ

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.