عظیم علمی تحفہ اور دعوت اسلامی کی بہاریں!
ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس فقیہ ملت علیہ الرحمۃ کے موقع پر دعوت اسلامی کی جانب سے قائم شدہ ادارہ: ‘جامعۃ المدینۃ فیضان حافظ ملت’ کے اساتذہ ‘دیار فقیہ ملت اوجھاگنج’ تشریف لائے، انہوں نے مجھے دس جلدوں پر مشتمل عظیم تحفہ ‘صراط الجنان’ دیا۔ ان کی عادت کریمہ ہے کہ یہ جب بھی آتے ہیں کوئی علمی تحفہ لے کر آتے ہیں، یہ سب دعوت اسلامی کی بہاریں ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ رئیس القلم علامہ ارشد القادری اور ان کے رفقاے کرام علیہم الرحمۃ و الرضوان نے جن مقاصد کے لیے ‘دعوت اسلامی’ کی بنا رکھی تھی، آج دعوت اسلامی تقریبا ان مقاصد پر کھری اترتی نظر آرہی ہے، اہل سنت و جماعت کی یہ پہلی تنظیم ہے جو تقریبا پوری دنیا میں مختلف جہات میں کما حقہ کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
اللہ تعالی پیر طریقت حضرت مولانا الیاس عطار قادری زید مجدہ کی نگرانی میں ‘دعوت اسلامی’ کو مزید بلندیاں و ترقیاں عطا فرمائے، حضرت اور آپ کے تمام رفقاے کار اور مصنف زید شرفہ کو دارین کی سعادتیں عطا کرے، اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے، آمین بجاہ سید المرسلینﷺ۔
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ، اوجھا گنج، بستی۔
٢١/جمادی الآخرة ٤٤ھ