فیض یافتگان فقیہ ملت گروپ کے مقاصد.
مکرمی و محترمی اہل گروپ! فیض یافتگان حضرت فقیہ ملت!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ آپ سبھی حضرات بخیر ہوں گے.
فیض یافتگان فقیہ ملت گروپ میں بعض حضرات ابتدا سے موجود ہیں اور بعض حضرات ابھی جلد ہی حاضر آئے ہیں, اور تقریبا سبھی حضرات اس پس و پیش میں ہیں کہ گروپ کس مقصد کے لیے بنا گیا ہے؟!
میں چاہتا ہوں کہ اب اس گروپ کے مقصد کو مزید پوشیدہ نہ رکھا جائے, اس گروپ کے دو مقاصد ہیں:
اول: فقیہ ملت علیہ الرحمۃ سے فیض پانے والے حضرات, فقیہ ملت علیہ الرحمۃ کی جو خوبیاں ان کی حیات کو دیکھ کر اپنے ذہن و دماغ میں محفوظ رکھے ہیں, اس کی روشنی میں فقیہ ملت علیہ الرحمۃ کے مختلف گوشے پر روشنی ڈالی جائے اور اسے کتاب کی شکل میں منظر عام پر لایا جائے, ان شاء اللہ روشنی ڈالنے والوں کی مختصر سوانح بھی اس کتاب میں شامل کی جائے گی.
دوم: فقیہ ملت علیہ الرحمۃ کے اس دار فانی سے کوچ کئے تقریبا بیس سال ہوگئے مگر ابھی تک آپ کا مزار شریف مکمل نہیں ہوسکا, برادر کبیر شہزادہ فقیہ ملت حضرت مولانا انوار احمد قادری صاحب قبلہ کی کوششوں سے چھت تک کام ہوگیا ہے مگر ابھی بھی گنبد وغیرہ کا کافی کام باقی ہے, اب اس باقی کام کی تکمیل ہونی ہے.
طریقہ کار:
اول: اس اہم کام کے لیے دس لوگوں کا نام گروپ میں بھیجا جائے گا, وہ آؤڈیو یا تحریری شکل میں حضرت کی حیات پر مختصر روشنی ڈالیں گے, پھر اس کے بعد دوسرے دس لوگوں کا نام بھیجا جائے گا, پھر یہ حضرات بھی مختصر روشنی ڈالیں گے الخ.
مگر شخصیت پر روشنی ڈالنے میں آپ حضرات اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ صرف جملے ہی نہ رہیں بلکہ کوئی ایسا وصف بیان کیا جائے یا کسی ایسے خاص واقعے کی نشاندہی کی جائے, جس سے حضرت کی شخصیت دوسروں سے ممتاز یا پھر آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آجائے.
دوم: مجھے لگتا ہے یہ دوسرا کام التوا میں اس لیے رہا کہ حضرت سے فیض پانے والوں سے رابطہ نہیں کیا گیا, حضرت مولانا شمس القمر فیضی صاحب قبلہ کا خاص شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حضرت کے ایک عرس کے موقع پر اس کی طرف توجہ دلائی, تو اب آپ سبھی حضرات سے گذارش ہے کہ حضرت کے مزار شریف کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون ضرور پیش کریں, اگر دقت نہ ہو تو آپ حضرات یہ تعاون اپنی جیب خاص سے کرسکتے ہیں اور اگر کوئی حضرت اس طرح کے تعاون میں دقت محسوس کریں تو وہ یہ تعاون مخیر حضرات سے اپیل کرکے کرسکتے ہیں.
اللہ تعالی آپ سبھی حضرات کے علم, عمل, عمر اور رزق میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور ہم سب کو مل جل کر حضرت فقیہ ملت علیہ الرحمۃ سے متعلق ان دونوں اہم کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق رفیق عطا فرمائے, آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم.
عرض گذار:
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفر لہ
خادم مرکز تربیت افتا, اوجھاگنج, بستی, یو پی.
١٣ شوال المکرم ٤٣ھ مطابق ١٤ مئی ۲۰۲۲ء