یہ تحفہ وقت کی اہم ضرورت!

یہ قیمتی تحفہ مجھے مکرمی حضرت مولانا شکیب احمد ازہری صاحب نے دیا.

آپ اصل میں بنارس کے رہنے والے ہیں, برسوں سے والدین کے ساتھ بنگلور میں قیام پذیر ہیں, اللہ تعالی نے آپ کو علم کے ساتھ, دولت سے بھی نوازا ہے, اس کے باوجود اسلامی اخلاق و کردار آپ کا زیور ہے, آپ عالم ہونے کے ساتھ بھی علما نواز ہیں, دین و سنیت کی خدمت کا جذبہ صادقہ رکھتے ہیں, اسی کی ایک کڑی, حالات کے پیش نظر, علماے بنگلور کے درمیان ان کتابوں کا تقسیم کرنا ہے, تقسیم کا مقصد واضح ہے.

اور صرف آپ ہی نہیں بلکہ میری ان کے جن برادان سے ملاقات ہوئی, سب عاجزی, انکساری اور اعلی اخلاق و کردار کے مالک ہیں, اس کی ایک جھلک یہ ہے کہ ان کے برادر مکرم جناب محمد عتیق صاحب مجھے تقریبا بیس کلو میٹر تک گاڑی سے پہنچانے گئے, میں نے ان سے کہا کہ آپ حضرات میری وجہ سے اتنا پریشان ہورہے ہیں, تو آپ نے کہا کہ ہم لوگ خدمت خلق, خصوصا علما کی خدمت کرنے سے کبھی پریشان نہیں ہوتے!

اور بڑی ناسپاسی ہوگی, اگر اس موقع پر مکرمی حضرت مولانا فخر الدین مصباحی صاحب قبلہ کو نہ یاد کیا جائے, جو ہمارے سینیر ہونے کے ساتھ, دوست بھی ہوتے ہیں, یہ شروع سے بڑے ہی ملنسار رہے ہیں اور آج بھی اسی پر قائم ہیں, بنگلور کے سفر میں ان کا بھر پور تعاون رہا ہے.

اللہ تعالی مولانا شکیب صاحب کے والدین کا سایہ ان پر تا دیر قائم رکھے, مولانا فخر الدین صاحب قبلہ اور مولانا شکیب صاحب قبلہ, اور ان کے برادران کے علم, عمل, عمر, رزق اور تجارت میں خوب برکتیں عطا فرمائے, تمام بیماریوں سے نجات عطا کرے اور جو بھی نیک کام کریں, اللہ تعالی اسے قبول فرمائے, آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم.

دعا گو و دعا جو:
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفر لہ
خادم مرکز تربیت و بانی ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی, یو پی.
١۸/ رمضان المبارک ٤٣ھ مطابق ۲۰/ اپریل ۲۰۲۲ء

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.