علمی تحفہ!

یہ علمی تحفہ مکرمی مولانا غلام مصطفی رضوی مالے گاؤں زید علمہ نے مجھے دیا, ان کا اور ان کے اراکین کا نوری مشن کے ذریعے تحریری کام بہترین طریقے سے جاری و ساری ہے, اسی کی ایک کڑی یہ تحفہ بھی ہے اور اسی مشن کے ذریعے ایک عمدہ, اعلی حضرت ریسرچ سینٹر کا بھی قیام عمل میں آیا ہے, ان شاء اللہ اس کے ذریعے بھی بہترین دین و سنیت کا کام ہوگا.

نیز محترمی مولانا احمد رضا ازہری زید علمہ نے بتایا کہ مالے گاؤں کی آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے ذریعے تعمیری و رفاحی کام اچھے پیمانے پر ہورہا ہے, مثلا مساجد کی تعمیر, نادار لوگوں کے گھروں کی تعمیر اور غریبوں کے درمیان ضروریات زندگی کے سامان کی تقسیم و غیرہ.

اور بڑی ناسپاسی ہوگی اگر محترم یوسف بھائی اور امین میمن صاحبان حفظہما اللہ اور اسی طرح مولانا غلام مصطفی امجدی, بھیونڈی, حافظ و قاری معین صاحب, عابد بوبڈے, احسان الحق اوجھاگنجوی اور اجمل بھائی وغیرہ کا شکریہ ادا نہ کیا جائے, جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اور مالی تعاون پیش کرکے, مرکز تربیت افتا کا تعاون کیا, اللہ تعالی ان سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے, دین و دنیا کی سعادتیں عطا فرمائے اور مزید دین و سنیت کے لیے قربانیاں دینے کی توفیق عطا فرمائے, آمین.

دعا گو و دعا جو:
ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی, یو پی.
۷/رمضان المبارک ٤٣ھ مطابق ١۲/اپریل ۲۰۲١ء

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.