سپاس نامہ و امام احمد رضا ایوارڈ اور شیلڈ کی صورت میں فقیر ازہری کی حوصلہ افزائی!

۲،٣/ نومبر ۲۰۱۹ء عرس قدوسی کے پر بہار موقع پر خانقاہ حبیبیہ قدوسیہ، بھدرک، اڈیشا کی جانب سے چنندہ حضرات کے ساتھ فقیر ازہری کو بھی سپاس نامہ و امام احمد رضا ایوارڈ اور شیلڈ دے کر، فقیر کی حوصلہ افزائی کی گئی!

میں مولانا مفتی سید آل رسول قدوسی حبیبی زید مجدہ، سجادہ نشیں خانقاہ قدوسیہ، بھدرک، اڈیشا، انڈیا، مکرمی حضرت مولانا سید عرف رسول قدوسی حبیبی صاحب قبلہ زید علمہ، ولی عہد خانقاہ قدوسی اور خانقاہ کے دیگر منتظمین کا اس عظیم حوصلہ افزائی پر تہ دل سے شکر گزار ہوں۔

مولی تعالی غوث و خواجہ و رضا کے طفیل سجادہ نشیں، ولی عہد، منتظمین و محبین، سب کو ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر عرس قدوسی کو مزید با مقصد بنانے کی توفیق عطا فرمائے اور ساتھ ہی فقیر ازہری اور دیگر حضرات کو بھی تا حیات دینی و ملی بالخصوص تحریری و عملی خدمات کی توفیق سے نوازے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

نوٹ: تربیت افتا کی صدارت فقیر ازہری نہیں بلکہ برادر اکبر شہزادہ فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ابرار احمد امجدی برکاتی زید مجدہ نبھاتے ہیں۔

طالب دعا:
ابو عاتکہ ازھار احمد امجدی ازہری غفرلہ
خادم مرکز تربیت افتا، اوجھا گنج، بستی، یوپی، انڈیا۔
موبائل: 00918318177138

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.