تحفہ انجم!
جامعہ حضرت نظام الدین, دہلی میں منعقد تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں حضرت علامہ ڈاکٹر غلام یحی انجم مصباحی صاحب قبلہ نے مجھ کو اپنی اہم کاوش کا ایک علمی, قیمتی اور گراں قدر تحفہ عنایت فرمایا, سوچا کہ آپ لوگوں کو بھی شیر کردوں.
ڈاکٹر صاحب قبلہ کی میں کیا تعریف کروں, آپ کی علمی خدمات کو تو اپنے وقت کے اکابر سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں, البتہ میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ حضرت کی ذات آج کے نوجوان علما کے لیے آئڈیل کی حیثیت رکھتی ہے.
اللہ تعالی آپ کی علمی کاوشوں کو قبول فرمائے, مزید دینی و ملی خدمات کی توفیق دے اور صحت و سلامتی کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے, آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم.
طالب دعا:
ازہار احمد امجدی ازہری
خادم مرکز تربیت افتا و بانی ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی, یو پی.
١۰ اگست ۲۰۲١ء