جانشین حضور فقیہ ملت

نام: ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری

ولدیت: فقیہ ملت الحاج الشاہ حافظ و قاری مفتی جلال الدین احمد امجدی نور اللہ مرقدہ

تاریخ پیدائش: ۲؍ جمادی الاولی ۱۴۰۳ھ مطابق ۱۶؍ فروری ۱۹۸۳ء بروز بدھ

مولد و مسکن: مقام و پوسٹ اوجھا گنج ضلع بستی یوپی۔

مادران علم و ہنر: فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر، مدرسہ امجدیہ اہل سنت ارشد العلوم اوجھا گنج، دار العلوم علیمیہ جمداشاہی بستی، جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو، جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ، جامعہ ازہرشریف قاہرہ، مصر

فراغت: بتاریخ ۱؍جمادی الآخرۃ ۱۴۲۶ھ مطابق ۸؍ جولائی ۲۰۰۵ء بروز جمعہ، از: جامعہ اشرفیہ مبارکپور۔

دوسالہ مشق افتا: مفتی اعظم حضور مفتی محمد نظام الدین رضوی دام ظلہ کی بارگاہ عالی میں رہ کر دوسالہ مشق افتا کی تکمیل، جامعہ اشرفیہ، مبارکپور ۲۰۰۶ء تا۲۰۰۷ء۔

تخصص فی الحدیث: (بی اے، ایم اے۲۰۰۸ء تا۲۰۱۴ء) جامعہ ازہر شریف مصر

تکمیل حفظ قرآن: جامعہ ازہر ہی میں دوران تعلیم ڈیڑھ سال کے اندر حفظ قرآن کی تکمیل۔

اسناد: منشی، مولوی، عالم، کامل، فاضل، عربی ڈپلومہ، از: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

بیعت: والد ماجد حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ و الرضوان ، بتاریخ۲۳؍ ربیع النور۱۴۲۲ھ، مطابق ۲۰۰۱ ء

خلافت: والد ماجد حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ و الرضوان ، بتاریخ۲۳؍ ربیع النور۱۴۲۲ھ، مطابق ۲۰۰۱ ء ،و شیخ الاسلام سید محمد مدنی اشرفی جیلانی دام ظلہ العالی، بتاریخ ۲۹؍ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ، مطابق ۱۹؍ فروری ۲۰۱۵ء۔

اجازات: حضور تاج الشریعہ رحمہ اللہ نے اپنے دورہ مصر کے دوران ۵؍مئی ۲۰۰۹ کو حدیث اور دلائل الخیرات کی اجازت عطا فرمائی اور حافظ بخاری شیخ محمد ابراہیم کتانی مصری دام ظلہ نے اپنی تمام مرویات کی اجازت ۱۰؍ ستمبر ۲۰۱۴ء کو دی۔

ایوارڈ: شیخ الازھر ڈاکٹر احمد طیب زید مجدہ کی جانب سے ۱۲؍اکتوبر ۲۰۱۷ء کو ’اعزاز و تقدیر ایوارڈ ‘ اور عائشہ میموریل ٹرسٹ ڈومریا گنج کی جانب سے ۱۰؍ شعبان المعظم ۱۴۳۹ھ مطابق ۲۷؍ اپریل ۲۰۱۸ء کو ’امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

خادم: مرکز تربیت افتا و خادم خانقاہ امجدیہ، اوجھا گنج، بستی۔

مؤسس: المکتبۃ الازھریۃ، بستی و فقیہ ملت فاؤنڈیشن، بستی

بعض علمی کاوشیں

  • تالیفات: (۱) حدیث و علوم حدیث کے مختلف موضوعات پر مشتمل مقالات ’تحقیقات ازھری‘ (۲) الاربعون فی الام الحنون؍ ماں چالیس احادیث کے آئینہ میں (۳) تارک نماز و جماعت سید کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں (٤) امام نووی شافعی رحمہ اللہ کی مایہ ناز کتاب ’ریاض الصالحین‘ کی شرح، دو جلد میں تکمیل نصاب ہوچکی ہے، مزیدکے لیے دعا کی درخواست ہے(۵) اصول تخریج حدیث (٦) صحیح احادیث کا صحاح ستہ میں منحصر ہونے کا منصفانہ جائزہ (۷) تارک اعتقاد صحیح سید کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عدالت میں۔
  • تحقیق و ترجمہ اردو: (۱) رفع المنارۃ لتخریج احادیث التوسل و الزیارۃ؍ڈاکٹر محمود سعید ممدوح صاحب کا اردو ترجمہ بنام: احادیث توسل و زیارت محدثین و ناقدین کی نظر میں (۲) حاشیہ ابن ماجہ، اعلی حضرت محدث بریلوی رحمہ اللہ کا اردو ترجمہ و تحقیق۔
  • تحقیق و ترجمہ عربی: (۱) کتاب ’النور و الضیاء فی أحکام بعض الاسماء ‘کا عربی میں ترجمہ و تحقیق، مصنف: امام الفقہاء امام اعلی حضرت علیہ الرحمہ و الرضوان، مطبع: دار النور المبین، عمان، اردن (۲)کتاب ’إسماع الاربعین فی شفاعۃ سید المحبوبین‘ کا عربی میں ترجمہ و تحقیق، مصنف: اعلی حضرت علیہ الرحمہ و الرضوان، مطبع: دار النور المبین، عمان، اردن (۳) مناظر اہل سنت علامہ حشمت علی علیہ الرحمہ کی کتاب ’راد المھند علی النھیق الانبھٹی المفند‘ کا عربی میں ترجمہ و تحقیق۔
  • تحقیق و تصحیح: (۱) الانتصار والترجیح؍ سبط ابن جوزی رحمہ اللہ کا اردو ترجمہ بنام: ’مذہب صیح مذہب حنفی کی تائید وترجیح‘ مترجم: زوجہ ازہار ازہری غفرلہا (۲) سھام الاصابۃ فی الدعوات المستجابۃ؍ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ، کا ترجمہ بنام: مقبول دعاؤں کا ذخیرہ، مترجم: سید رضائ المصطفی زید علمہ (۳) دعا بعد نماز، مولانا نور الحسن علیمی زید علمہ (۴) قبروں کے ڈھانے کا شرعی حکم، مولانا غلام حسین مصباحی زید علمہ (۴) بد مذہبوں سے رشتے،فقیہ ملت رحمہ اللہ (۵) محققانہ فیصلہ، فقیہ ملت رحمہ اللہ۔
  • مقالات: مختلف موضوعات سے متعلق سیکڑوں صفحات پر مشتمل تحقیقی و علمی مقالات۔

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.