کیا سکران کی ردت کا اعتبار ہے

سوال:  کیا فرماتے ہیں علماے دین و شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ نشہ کی حالت میں ایک شرابی مسجد میں داخل ہوا اور قرآن کریم کو اٹھاکر مسجد سے باہر پھینک دیا، اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

المستفتی: ثقلین رضا عزیزی

سنت کبیر نگر، ۱۸؍۰۸؍۱۸ء

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

         الجواب قرآن پاک کو اٹھاکر پھینکنا، یہ اس کی اہانت ہے اور اہانتِ قرآن کفر ہے، مگر چوں کہ شرابی نے نشہ کی حالت میں ایسا کیا؛ اس لیے اس کفر کا حکم نہیں لگے گا۔

الأشباہ و النظائر میں ہے: ’’لا تصح ردۃ السکران‘‘۔  (کتاب السیر، ص۲۱۹، ط: دار الفکر، دمشق) و اللہ أعلم۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه

ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفرلہ

خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ، اوجھاگنج، بستی، یوپی، انڈیا

۶؍ذو الحجۃ ۳۹ھ

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2026, All Rights Reserved.