کتاب: بات ہماری کتاب تمہاری۔ (تقریظ)
استعانت, توسل, علم غیب, حاضر و ناظر اور حیات نبی صلی الله عليه و آله وسلم وغیرہ جیسے واضح عقائد, پاکیزہ نظریات اور باوقار افکار کے متحمل اہل سنت و جماعت ہی ہیں, یہ ساری چیزیں قرآن شریف, احادیث مبارکہ, سلف صالحین اور علماے کرام کے اقوال سے ثابت ہیں, مگر دیوبندی وہابی جماعت اس کا بڑی شد و مد کے ساتھ انکار کرتی ہے بلکہ شرک بھی قرار دیتی ہے! لیکن تعجب در تعجب بات یہ ہے کہ یہی جماعت ان عقائد کو صحیح بھی قرار دیتی ہے! اور یوں یہ جماعت اپنے عقائد و نظریات میں شدید تضاد کا شکار نظر آتی ہے, ایک ہی بات کہیں ننگ اور کہیں سنگ یہ اسی جماعت کا حصہ اور طرہ امتیاز ہے, ان کی یہ کیفیت اللہ تعالی کی طرف سے ان پر مار ہے, گویا رب تعالی امت مسلمہ کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ یہ دور حاضر کے منافق ہیں, جیسے منافق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں جب ان کے سامنے ہوتے تو ایمان کا اظہار کرتے اور جب وہاں سے نکلتے تو ایمان کی جان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی اپنی بد زبانی کا نشانہ بناتے اور یوں تضاد عقائد کا تانہ بانہ بنتے, بالکل اسی طرح دیوبندی وہابی جماعت کا حال ہے, اہل سنت و جماعت کے پاس عقائد اہل سنت و جماعت کے متحمل اور دیوبندی وہابی کے پاس دیوبندی وہابی عقائد کے پیروکار! ان کے اسی متضاد عقائد اور منافقانہ چال سے اہل سنت و جماعت کو آگاہ کرنے اور دیوبندی وہابی جماعت کے ماننے والوں کو صراط مستقیم کی طرف دعوت دینے کے لئے دادا استاذ قائد اہل سنت رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ نے ‘زلزلہ’ اور ‘زیر و زبر’ جیسی اہم, بے مثال, لاجواب اور چشم کشا کتاب, دیوبندی وہابی کی کتابوں اور ان کے اقوال کی روشنی میں تحریر فرمائی, دور حاضر میں قائد اہل سنت رحمہ اللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محب گرامی وقار مجاہد سنیت حضرت مولانا محمد یوسف رضا قادری زید علمہ نے دیوبندی وہابی جماعت کے تضاد عقائد کو واضح کرنے, ان کے نفاق کو مزید اجاگر کرنے اور ان کے پیروکاروں کو دعوت حق دینے کے لئے, انہیں کے ایک عالم و محدث مولانا زکریا کاندھیلوی کی کتاب: ‘فضائل اعمال’ کی روشنی میں, ایک کتاب بنام: بات ہماری کتاب تمہاری تالیف فرمائی, راقم الحروف نے اس کتاب کا از ابتدا تا انتہا بالاستیعاب مختلف اسفار میں مطالعہ کیا, کتاب اپنی مثال آپ ہے, یہ کتاب جہاں علما و عوام اہل سنت و جماعت کے عقائد صحیحہ کی تائید و توثیق کر رہی ہے, وہیں دیوبندی وہابی جماعت کی اتباع کرنے والوں کو حق قبول کرنے کی دعوت بھی دے رہی ہے, یہ کتاب عبرت حاصل کرنے والوں کے لئے عبرت ہے, لہذا اے بھٹکے ہوئے لوگو! عقلمندی کا ثبوت دو اور عبرت حاصل کرکے حق و صداقت کے دامن میں پناہ لے لو, کیوں کہ دنیوی و اخروی نجات اسی میں ہے, قائد اہل سنت رحمہ اللہ, مجاہد سنیت زید علمہ اور اس طرز پر لکھی گئی دیگر علما کی کتابوں کو اپنوں اور غیروں تک اردو, ہندی اور دیگر زبانوں میں پہونچانے کی سخت ضرورت ہے, اللہ تعالی قائد اہل سنت رحمہ اللہ کی مرقد پر اور دیگر علماے کرام پر اپنی رحمتوں کے پھول نچھاور فرماے اور مجاہد سنیت زید علمہ کو اہل سنت و جماعت کی طرف سے جزاے خیر عطا کرے اور ان کی اس کاوش کو ان کے لئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے اور ہم سب کو حق سننے, پڑھنے, دیکھنے, عمل کرنے اور بولنے کی توفیق عطا فرماے, آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم.
ابن فقیہ ملت غفرلہ
فاضل جامعہ ازہر مصر,شعبہ حدیث,ایم اے
خادم: مرکز تربیت افتا اوجھاگنج بستی یوپی, انڈیا۔