پیغام عام.
رفیق ملت سیدی نجیب میاں فرماتے ہیں:
“آج کل محرم الحرام کے مہینے میں لوگ کہ رہے ہیں اعلی حضرت نے مروجہ تعزیہ سے منع کر دیا, ڈھول سے روک دیا وغیرہ, گویا یہ لوگ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد نہیں منانے دے رہے ہیں! مگر میرے بھائی کیا انہوں نے کھچڑا سے روکا, کیا فاتحہ سے روکا؟ کیا امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت بیان کرنے سے روکا؟!
بھائی اگر کوئی بھارت میں پورب کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے اور امین ملت انہیں پورب کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع فرمائیں, تو کیا کہا جائے گا کہ حضرت نماز پڑھنے سے منع کر رہے ہیں؟! نہیں بلکہ کہا جائے گا کہ آپ نے نماز سے نہیں بلکہ غلط جہت کی طرف نماز پڑھنے سے منع فرمایا”. أو کما قال. فتدبر و لا تعجل.
اااازہری
مقیم حال مارہرہ شریف.
٨ اگست ٢٠٢٢ء