پاکستان سے سید صاحب قبلہ کا کتاب تحقیقات ازھری پر اظہار خیال!

پاکستان سے سید صاحب قبلہ کا کتاب تحقیقات ازھری پر اظہار خیال!

السلام علیکم …..
آپ کی طبیعت کی تازگی کی امید رکهتا ہوں

واقعی تحقیق اتنا کام نہیں کہ جینا لکهنےیا بولنے میں محسوس ہوتا ہے….. کل ہی ایک ساتهی کے توسط سے حال ہی میں پاکستان میں طبع ہونے والی آپکی تحریر بنام تحقیقات حدیث موصول ہوئی اور یوں آپکا تعارف ہوا …. ازہری صاحب ابهی ابتدائیہ ہی زیر مطالعہ آیا ہے واقعی انداز تحریر و دلائل جمع کرنے میں خوب محنت نظر آ رہی ہے …. اور جن روایات کو موضوع بحث بنایا ہے وہ بهی قابل تعریف و دید و اچهوتے ہیں….

آپکا نہایت شکریہ کہ آپ نے ہمیں علم کا خزانہ جمع فرما کر عنایت فرمایا…..

خیر اندیش
سید اسد علی
لیکچرار بہریہ کالج
کراچی ،پاکستان

وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته
الحمد للہ
سادات کرام اور بزرگان دین کی دعاؤں کا اثر ہے کہ اب تک بخیر و عافیت ہوں, امید ہے کہ آپ بھی بخیر ہونگے
سید صاحب آپ کی اس حوصلہ افزا گفتگو کا بہت شکریہ, اللہ تعالی آپ کو دارین کی سعادتیں عطا فرمائے اور مجھ حقیر کو آپ کی گفتار کے مطابق بنائے
آمین
مزید دعا میں یاد رکھئے

طالب دعا سادات کرام:
ازھار احمد امجدی ازھری
خادم مرکز تربیت افتا,
اوجھاگنج, بستی, یوپی.

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.