میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی.
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ آپ سبھی حضرات بخیر ہوں گے.
آپ حضرات میں سے جنہوں نے بھی ٹرسٹ فلاح ملت کا پچھلے پورے سال یا آدھا سال یا چند مہینے, اپنا قیمتی تعاون سو (100) یا دو سو (200) یا پانچ سو (500) روپیے کی شکل میں پیش کیا, ٹرسٹ کا مینیج منٹ, اس کے لیے ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہے, اللہ تعالی ان سب کی حفاظت کے ساتھ ان کے رزق میں خوب برکتیں عطا فرمائے, آمین.
نوٹ: ممکن ہو تو اس سال یعنی جنوری سے اپنی ماہانہ فیس سو (100) دینے والے دو سو (200) اور (200) دینے والے تین (300) یا اس سے بھی زیادہ کردیں.
سوال: ہم ٹرسٹ کا تعاون کیوں کریں؟! جواب: اس لیے کہ ٹرسٹ پوری تگ دو کے ساتھ یہ سارے بنیادی کام انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے:👇
(1) فلاح ملت انسٹی ٹیوٹ (نسواں) اوجھاگنج. یہ 2016 سے ہی اپنی منزل کی طرف گامزن ہے.
(1) فلاح ملت انسٹی ٹیوٹ (لڑکوں کے لیے) انتظام کی کوشش جاری ہے. (اس کے لیے بارہ بنکی میں ایک ہزار اسکوائر فٹ زمین لے لی گئی ہے, مکمل انتظام ہونے پر ان شاء اللہ عنقریب اس پر بھی کام شروع کیا جائے گا)
👆(ان دونوں میں عالمیت کے ساتھ کم از کم ہائی اسکول یا انٹر تک کی پڑھائی کرانے کا پختہ ارادہ ہے)
(3) یتیم, غریب, بیوہ اور حاجت مند کا تعاون.
(4) ٹیلی گرام پر ‘شرعی عدالت’ جس میں تقریبا پانچ ہزار سے زائد لوگ ہیں. متعدد متحرک و فعال مفتیان کرام, بلا اجرت ان کے مسائل حل کرتے ہیں. اب ان مفتیان کرام کو بھی کچھ اجرت دینے کا ارادہ ہے تاکہ کام مزید تیزی سے ہوسکے.
(5) بستی میں ‘تعلیم قرآن سینٹر’ کے ذریعے اسکول و کالیج میں پڑھنے والے بچوں کو قرآن پاک اور اردو وغیرہ کی تعلیم کا انتظام, ابھی یہ دو جگہ جاری ہے, اسے پوری بستی شہر میں عام کرنا ہے.
(6) سب سے اہم: بستی شہر میں دینی و ماڈرن ایجوکیشن کی تعلیم کے ساتھ کم از کم پانچ تک کی تعلیم کے لیے مدارس قائم کرنا, اسی طرح بستی شہر کے ارد گرد گاؤں کے مدارس مین دینی و ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ تعلیم کا بند و بست کرنا, کیوں کہ شہر میں عام طور سے دیوبندیوں کے مدارس ہیں, اور عام طور سے گاؤں کے مدارس میں اس طرح کا انتظام نہیں, جس کی وجہ سے مسلم سماج کا برا حال ہے, ٹرسٹ نے اس بری حالت کو بدلنے کا عزم مصمم کر رکھا ہے.
بروقت ٹرسٹ کی نگرانی میں مدرسہ رضویہ اہل سنت فیض النبی, مروٹیاں, کپتان گنج, ضلع بستی, چل رہا ہے, ان شاء اللہ تعالی ٹرسٹ مزید علاقے کے پرئمری کی نگرانی کی ذمہ داری قبول کرے گا اور مالی تعاون بھی پیش کرے گا.
موجودہ دور کے پیش نظر ٹرسٹ کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ بستی شہر میں دینی تعلیم و ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ مدارس کا قیام اور اس طرح بستی شہر کے تحت آنے والے تمام پرائمری مدارس کو دینی و عصری تعلیم میں مضبوط کرکے, ان میں پڑھنے والوں کو بستی شہر کے آس پاس, ایک لڑکوں اور لڑکیوں والا الگ الگ انسٹی ٹیوٹ دے دیا جائے, جہاں وہ با آسانی دینی ماحول میں بہترین دینی تعلیم کے ساتھ, اچھی عصری تعلیم بھی ہائی اسکول یا انٹر تک حاصل کرسکیں تاکہ ان کے بہکنے کے امکان کم سے کم تر ہوجائیں, اس لیے آپ سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ خود ٹرسٹ سے جڑے رہیں, مزید دوست, احباب و رشتہ داروں کو اس ٹرسٹ سے جوڑیں تاکہ عملی کام میں مزید تیزی لائی جاسکے.
اب تک ٹرسٹ کے ممبر اور اس کے ساتھ کام کرنے والوں کی تعدادد کل ١٤٧ لوگوں کی ہے, مخلص ممبر اور کام کرنے والوں کی تعداد جتنی ہی زیادہ ہوگی, کام اتنا ہی آسان ہوگا, پھر دیر کس بات کی, ٹرسٹ سے جڑیں اور دین و سنیت کے کام کو آگے, بڑھائیں.
نوٹ: جانشین فقیہ ملت حافظ و قاری حضرت مولانا مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری زید مجدہ نے بھارت کے متعدد اہم مدارس میں پڑھنے کے بعد جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے عالمیت, فضیلت اور افتا کا کورس کیا, اس کے بعد جامعہ ازہر شریف, مصر میں سات سال رہ کر بی اے و ایم اے بھی کیا, بر وقت مرکز تربیت افتا, اوجھاگنج میں افتا کی تربیت لینے والے علما کو پڑھاتے ہیں, ڈیڑھ درجن سے زائد کتابوں کے مصنف, محقق و مترجم ہیں اور اصلاحی خطاب بھی عمدہ کرتے ہیں.
ان خوبیوں کے ساتھ آپ کے اندر ایک خاص خوبی یہ بھی پائی جاتی ہے, جو عام طور سے لوگوں میں نہیں پائی جاتی, وہ یہ کہ بستی شہر میں دینی و ماڈرن ایجوکیشن والے مدارس کے قیام کی کوشش کرنا, بستی شہر کے ارد گرد گاؤں کے مدارس میں دینی و ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ پانچ تک تعلیم کے بند و بست کی سعی مسعود کرنا, اس کے لیے بلا اجرت/نذرانہ, شہر بستی اور گاؤں, گاؤں خود حاضر ہونا, شہر بستی و گاؤں کی مساجد میں دینی و عصری تعلیمی بیداری کے موضوع پر خطاب کرنا, ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والے مدارس و تعلیم قرآن سینٹر کی تعلیم کا جائزہ لینا اور لوگوں کو ٹرسٹ فلاح ملت سے جوڑنے کی بھر پور کوشش کرنا اور ان کے علاوہ دیگر بہت سارے دینی کام ہیں, جنہیں آپ بخوبی انجام دیتے ہیں.
جانشین فقیہ ملت زید مجدہ اگر چاہیں تو گھر بیٹھ کر آرام سے کھا پی کر سکون کی زندگی گزار سکتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ جب تک مسلم سماج دینی و عصری تعلیم و تربیت سے آراستہ و پیراستہ ہوکر چین کا سانس نہ لے, اس وقت تک میں چین و سکون کا سانس نہیں لے سکتا, احباب! اگر حضرت مسلم سماج کے لیے بے قرار ہیں, تو آئیے ہم سب بے قرار ہوکر حضرت اور مسلم سماج کی تعلیمی و تربیتی بے قرارری کو دور کریں تاکہ مسلم سماج, تعلیم و تربیت کے سایہ میں رہ کر سکون و قرار حاصل کرسکے.
اخیر میں مینیج مینٹ ٹرسٹ فلاح ملت, جانشین فقیہ ملت زید مجدہ کے شکریہ کے ساتھ, علاقے کے تمام علماے کرام اور دیگر تمام حضرات کا تہ دل شکریہ ادا کرتا ہے, جنہوں نے ٹرسٹ کی قیمتی مالی تعاون کے ذریعے مدد کی یا اپنا قیمت وقت نکال کر لوگوں کو ٹرسٹ سے جوڑنے کی کوشش کی, اللہ تعالی مع اہل و عیال, سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے, رزق میں برکتیں عطا فرمائے اور مزید ٹرسٹ کی دینی و ملی خدمات کے لیے انتھک کوشش کرنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے, آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم.
ٹرسٹ کے اکاؤنٹ کی تفصیل:👇
SBI
NAME: TRUST FALAH E MILLAT
ACCOUNT NO: 40077749893, IFSC CODE: SBIN0009873, BRANCH NAME: OJHAGANJ, DISTT. BASTI.
PAYTM NO: 8318177138.
نوٹ: ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں روپیے بھیجیں تو اکاؤنٹ والے موبائل نمبر: 8318177138 پر کال یا واٹسیپ کے ذریعے خبر ضرور کریں, شکریہ.
ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر آپ دینی باتیں پڑھ سکتے ہیں:👇
https:/
اسی طرح آپ TRUST FALAHE MILLT یو ٹوب چینل پر جاکر عمدہ دینی و اصلاحی بیان بھی سن سکتے ہیں.
میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسی لیے مسلماں, میں اسی لیے نمازی
اے رب ہم تیری ہی توفیق کے طلب گار ہیں!
منیج مینٹ: ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی.
ای میل آئی ڈی: trustfalahemillat@gmail.com موبائل نمبر: 8318177138.
١١/جمادی الآخرۃ ٤٣ھ مطابق ١٥/جنوری ۲۰۲۲ء