مسلم لڑکی کا غیر مسلم لڑکے کے ساتھ بھاگنے اور اس کے والدین کے بائکاٹ کا حکم

سوال کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان کرام:

         اس مسئلہ میں کہ ایک مسلم کی لڑکی، غیرمسلم کے ساتھ بھاگ گئی، اس کو واپس لانے کے لیے تھانے والوں کے ذریعہ تلاش کیا گیا، تو تھنے والوں نے تقریبا چھ مہینہ کے بعد اطلاع دیا کہ لڑکی مل گئی ہے، مگر وہ حاملہ ہے، تو لڑکی کے اولد نے اس واپس لانے سے انکار کردیا، گھر والے اس لڑکی سے نہ ملتے ہیں اور نہ ہی بات کرتے ہیں، اب اس کی دوسری بہن کی شادی ہے، برادری کے لوگ اس کی بہن کی شادی میں شریک ہوسکتے ہیں یا نہیں، حکم شرع آگاہ فرمائیں، بینوا توجروا۔

المستفتی: مختار علی

ساکن دھسوا چورکھری، بستی

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

         الجواب کسی مسلم لڑکی کا کسی مسلم لڑکے کے ساتھ بھاگنا اور اس سے حمل ٹھہر نا، جرم عظیم ہے اور غیر مسلم کے ساتھ بھاگنا اور اس سے حاملہ ہونا تو بہت بڑا گناہ ہے، عذاب الہی کا سبب اور باعث ننگ و عار ہے، والدین اپنی لڑکی کے طرف سے لاپرواہی کرنے کی وجہ سے گنہ گار ہوئے، اگر وہ توبہ کرلیں؛ تو برادری کے لوگ ان کی دوسری لڑکی کی شادی میں شریک ہوسکتے ہیں۔

لڑکی کے والد کا اپنی حاملہ لڑکی کو لانے سے انکار کرنا اور اس کو غیر مسلم کے پاس چھوڑے رکھنا، جائز نہیں، اس پر لازم ہے کہ اپنی لڑکی کو فورا اپنے پاس بلائے، برادری کی عورتوں کو اور لڑکیوں کو جمع کرے، پھر یہ لڑکی ان کے سامنے توبہ کرے، شرمندگی کا اظہار کرے، آئندہ اس طرح کی حرکت نہ کرنے کا عہد کرے اور کم از کم ایک گھنٹہ قرآن شریف اپنے سر پر رکھکر برادری کی عورتوں اور لڑکیوں کے سامنے کھڑی رہے، جب یہ لڑکی ایسا کرلے؛ تو برادری کے لوگ اسے بھی اپنی شادی وغیرہ میں شامل کریں اور اسے نماز پڑھنے، غریب بچوں کی مدد کرنے اور مدرسے کا تعاون کرنے کی ترغیب دی جائے۔

حدیث شریف میں ہے: ((التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ، كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ)) (سنن ابن ماجہ، رقم: ۴۲۵۰، ط:دار إحیاء الکتب العربیۃ)

اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ﴾ (ھود: ۱۱، آیت:۱۱۴) ۔ و اللہ تعالی أعلم۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه

ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفرلہ

خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ، اوجھاگنج، بستی، یوپی، انڈیا

۸؍جمادی الأخری ۳۹ھ

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.