دینی و عصری تعلیم سے غفلت کا علاج وقت کا جبری تقاضا 2
آج ہر قوم اپنے مذہبی و عصری تعلیم کے معاملہ میں ایک حد تک بیدار نظر آرہی ہے, مگر عموما مسلم قوم اپنی عصری تو عصری دینی تعلیم کے معاملہ میں بھی سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اپنی مذہبی بنیادی تعلیم کے متعلق بھی بے دار نہیں دکھائی دیتی ہے. قوم مسلم کو اسی دینی و عصری تعلیم میں بیدار کرنے اور ان کے متعلق پیش قدمی کرنے کی پوری کوشش جاری ہے تاکہ قوم مسلم اپنی دینی و عصری تعلیم میں وہ بلندیاں حاصل کرسکے جو اس کا حق ہے.
اسی کے پیش نظر بحیثیت عالم شریعت جانشین فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازہار احمد امجدی ازہری دام ظلہ, فاضل جامعہ ازہر مصر, شعبہ حدیث, ایم اے و استاذ و مفتی مرکز تربیت افتا, اوجھاگنج کی نگرانی میں مہراج گنج, بستی اور گوکل پور, بستی کا سفر کیا گیا, الحمد للہ قوم مسلم بیدار ہورہی ہے اور ان شاء اللہ عنقریب فلاح ملت کے ذریعے قوم مسلم دین و دنیا میں بہترین ترقی حاصل کرے گی.
ان دونوں تعلمی و تبلیغی سفر میں جانشین فقیہ ملت زید مجدہ کے ساتھ مندرجہ ذیل مخلص علما و غیرہ بھی شامل رہے:
مولانا زاہد علی, کردہ, گونڈہ, مولانا نور محمد, کوٹیا, بستی, حافظ و قاری محبوب علی, گوکل پور, بستی, نسیم بھائی, فریندا جاگیر, بستی, واجد علی بھائی, گوکل پور وغیرہ.
علماے کرام اور قوم کے درد رکھنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹرسٹ فلاح ملت کا دامے, درمے, سخنے, اس مہم کو سر کرنے میں پورا پورا ساتھ دیں تاکہ قوم مسلم کو دینی و عصری تعلیم کے حصول کے لئے بیدار کرکے, انہیں ایک صالح معاشرہ دیا جاسکے.
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ٹرسٹ فلاح ملت کی غیب سے مدد فرمائے, بڑے چھوٹے, ہر ایک کے دل کو اس ٹرسٹ سے جوڑ دے اور اس کے ارادوں و مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے, آمین بحاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم.
اے رضا ہر کام اک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہوہی جائے گا
نوٹ: آپ حضرات اس اہم کوشش کو شیر کرکے قوم مسلم کے بارے میں ٹرسٹ فلاح ملت کے درد کو لوگوں تک پہنچانے میں ضرور مدد کریں, شکریہ.
منیج مینٹ: ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی, یوپی.