دینی و عصری تعلیم سے غفلت کا علاج وقت کا جبری تقاضا 1

ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھاگنج، بستی، یو.پی.

قوم مسلم کے لوگ دینی و عصری تعلیم میں کس قدر پیچھے ہیں, ہر احساس کرنے والے پر یہ بات بالکل واضح ہے, خاص طور سے دیہات وغیرہ میں مسلم بچے بنیادی دینی تعلیم سے تقریباً محروم ہی ہیں, اس پر مستزاد یہ کہ غیر اسلامی ماحول نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا, اس لیے وقت رہتے ہوئے اگر ان خامیوں کو دور نہیں کیا گیا تو مسلم معاشرہ کا مزید تباہ و برباد ہونا طے ہے جس کی بنیاد پر ان کا ذلت کی زندگی گزارنا مقدر بن جائے گا, لہذا ہر علاقے کے علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں مضبوط دینی و عصری تعلیم کی مہم چلائیں تاکہ قوم مسلم کے حالات مزید ابتر نہ ہوں.

بحیثیت عالم و مفتی اسی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے جانشین فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازہار احمد امجدی ازہری دام ظلہ, فاضل جامعہ ازہر مصر, شعبہ حدیث, ایم اے و استاذ و مفتی مرکز تربیت افتا, اوجھاگنج نے اپنے علاقے کے نوجوان علماے کرام اور دیگر مخلصین کے ساتھ مل کر ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج کے تحت, بستی شہر اور اس گرد و نواح میں اس اہم کام کے لیے گاؤں گاؤں جاکر دینی و عصری تعلیم کی بے داری لانی شروع کردی ہے.

ابھی ہر جمعہ کو اس مہم کے لیے نکلنے کوشش کی جارہی ہے, ان شاء اللہ آئندہ اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا, پچھے تین جمعہ سے اس مہم کے لیے مندرجہ ذیل مختلف گاؤں میں جاکر بات چیت کی گئی:
رہدا, بیدیا پور, کنگھسراں اور رمیا. اس مہم میں علاقے کے مندرجہ ذیل علماے کرام و احباب, جانشین فقیہ ملت دام ظلہ کے ساتھ رہے:
نبیرہ فقیہ ملت حضرت مولانا ابو عبیدہ امجدی مصباحی, بستی, حضرت مولانا مفتی سرفراز احمد فیضی, نراین پور, قوم کا درد رکھنے والے حضرات, حضرت مولانا زاہد علی, گونڈہ, حضرت مولانا نور محمد, کوٹیا, حضرت مولانا فیض احمد مصباحی, بیدیا پور, حضرت مولانا شفیق احمد مصباحی, اوجھاگنج, حافظ و قاری مقصود احمد, لہرولی اور نسیم بھائی فریندا جاگیر وغیرہ, حفظھم اللہ جمیعا.

علاقے کے علماے کرام اور دیگر قوم کے درد رکھنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹرسٹ فلاح ملت کا دامے, درمے, سخنے, اس مہم کو سر کرنے میں پورا پورا ساتھ دیں تاکہ قوم مسلم کو دینی و عصری تعلیم کے حصول کے لئے بیدار کرکے, انہیں ایک صالح معاشرہ دیا جاسکے.

دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ٹرسٹ فلاح ملت کی غیب سے مدد فرمائے, بڑے چھوٹے, ہر ایک کے دل کو اس ٹرسٹ سے جوڑ دے اور اس کے ارادوں و مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے, آمین بحاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم.
اے رضا ہر کام کا اک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہوہی جائے گا

منیج مینٹ: ٹرسٹ فلاح ملت, اوجھاگنج, بستی, یو۔پی۔

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.