حج ہاؤس میں بیان!

حج ہاؤس میں بیان!

لکھنؤ کے حج ہاؤس میں ایک صاحب حاجیوں کو نصیحت کر رہے تھے، محبی و مکرمی ڈاکٹر احسن سعید زید شرفہ، پونے کے حکم پر میں نے ایک انتظام کار سے کہا کہ میں بھی پانچ منٹ حجاج کرام کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ رات ہی بیان کرنے والے کی تعیین ہوجاتی ہے، میں نے کہا صرف پانچ منٹ، انہوں نے کہا انتظام کار کہیں گیے ہیں، میں نے کہا فون لگاکر اجازت لیجیے، انہوں نے کہا میرے پاس نمبر نہیں ہے!

پھر جب میں ائیر پورٹ کے لیے بس میں بیٹھنے جانے لگا؛ تو اس وقت میں دلائل الخیرات پڑھ رہا تھا، نصیحت کرنے والے صاحب نیچے آچکے تھے، انہوں نے کہا کہ اس کے پڑھنے سے بہتر، درود ابراہیمی پڑھنا ہے، میں نے کہا کہ میں بہتر سمجھتا ہوں کہ مجھے کیا پڑھنا بہتر ہے اور کیا نہیں، میرے اس جواب پر وہ ہاں میں سر ہلایے اور خاموش ہوگیے۔

آخری گفتگو سے تقریا یہ واضح ہوجاتا ہے کہ نصیحت کرنے والے وہابی یا وہابیت زدہ تھے!

اللہ تعالی سب کے ایمان و عقیدے کی حفاظت فرمائے اور فرائض و واجبات اہل سنت و جماعت کے مطابق ادا کرنے کی توفیق سے نوازے، آمین بجاہ سید المرسلینﷺ۔

نوٹ: ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر، اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

طالب دعا: اااامجدی۔
مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی، یو پی۔
ٹرسٹ فلاح ملت، اوجھاگنج، بستی، یو پی۔
٧/ذو القعدۃ ١٤٤٤ھ

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.