بڑی سرکار سے جانشین فقیہ ملت کو اجازت و خلافت سے نوازا گیا۔

اللہ تعالی کا بے پناہ فضل و کرم ہوا کہ ١٢/رجب المرجب ١٤٤٤ھ کی شب بموقع عرس نوری قادری، شفیق العلماء و الطلباء رفیق ملت حضور نجیب حیدر میاں قاری برکاتی، سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف نے مجھ فقیر ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری کو سلسلہ عالیہ قادریہ، چشتیہ برکاتیہ کی اجازت و خلافت سے نوازا، جس کا اعلان صاحب سجادہ خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے منبر نور پر کثیر تعداد میں علما و مشائخ کی موجودگی میں کیا۔ اللہ کریم، مشائخ برکاتیہ کو سلامت رکھے، ان کا سایہ ہم اہل سنت پر صحت و سلامتی کے ساتھ دراز فرماے اور جن احباب نے اس سعادت مندی کے موقع پر مبارک بادیاں دیں، دعائیں کیں اور نصیحتیں فرمائیں، اللہ تعالی سب کو بہترین اجر عطا فرمائے۔

طالب دعا:#ابو عاتکہ ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری غفرلہ

خادم مرکز تربیت افتا، اوجھا گنج، بستی، یو پی۔

١٣/رجب المرجب ٤٤ھ

Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.