تہنیت نامہ۔ بابتِ حصولِ ’’امامِ اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ”

حضرت قبلہ، استاذِ محترم
علامہ مفتی أزهار أحمد الأمجدي الأزهري صاحب مدظلہ العالی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی خدمتِ اقدس میں ادب و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ جامعہ حنفیہ رضویہ، مانکپور شریف کی جانب سے آپ کو عطا ہونے والا “امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ” محض ایک اعزاز نہیں، بلکہ آپ کی عمر بھر کی علمی کاوشوں، دینِ مطہر کے لیے بےلوث خدمات اور اہلِ سنت کی ترجمانی کرنے والے آپ کے روشن کردار کا جلی و معتبر اعتراف ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ذاتِ عالیہ نہ فقط درس و تدریس کی دنیا میں ایک معتبر حوالہ ہے بلکہ دعوت، تحقیق، تصنیف، خطابت اور علمی تربیت کے میدانوں میں بھی آپ کی سعی و جہد اپنی مثال آپ ہے۔
آپ کے درس میں جو وقار ہے، آپ کے بیان میں جو متانت ہے، اور آپ کی تحریروں میں جو علمی گہرائی ہے، وہ دیکھنے والوں کو آپ کے علم کی روشنی اور باطن کی صفا کا پتہ دیتی ہے۔

آپ نے نوجوان اہل علم کو جو اعتماد، شائستگی اور علمی سمت عطا کی ہے، وہ کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پوری ملت کے لیے سرمایہ ہے۔
آپ جیسی شخصیات کے وجود سے ہی علمی دنیا کی قدریں قائم رہتی ہیں اور سنیت کی فکری و عملی رہنمائی کا سلسلہ مضبوط رہتا ہے۔

اس مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ رب کریم
آپ کے علم میں مزید برکت دے
آپ کی زبان و قلم کو مزید قبولیت عطا فرمائے
اور خدمتِ دین کے میدان میں آپ کو مزید بلندیاں عطا کرے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت، طویل عمر بالخیر اور بے پایاں کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ آپ کے فیضانِ نظر سے بہرہ مند رکھے۔

والسلام
خادمِ نسبت
مفتی عابد رضا برکاتی احسنی امجدی —

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2026, All Rights Reserved.