امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ کے دو رسائل کی اُردن سے اشاعت
*امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ کے دو رسائل کی اُردن سے اشاعت*
از: عتیق الرحمن رضوی مالے گاؤں.
اردن: عرب ممالک میں مشہور و معروف اسلامی دارالاشاعت “دارالنور المبین” اردن (Jordan) سے مجدد اسلام امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمۃ کے دو رسائل *النور والضیاء* اور *إسماع الأربعين* کی اشاعت عمل میں آئی. اشاعت پذیر نسخہ کی تعریب و تحقیق مولانا ازہار احمد امجدی ازہری (فاضل جامعہ ازہر، مصر) نے فرمائی ہے. موصوف نے جامعہ ازہر مصر سے 2014ء میں تخصص فی الحدیث سے فراغت پائی. اور والد ماجد فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ کی یادگار دارالعلوم امجدیہ بستی میں خدمت افتا پر مامور ہیں. نیز فقیہ ملت اسلامک مشن کے زیر اہتمام تبلیغی و دینی و اصلاحی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں. درجنوں علمی و تحقیقی کاوشیں آپ کی منظر عام پر آچکی ہیں. جن میں احادیث پر تحقیق نمایاں ہیں.
اردن(Jordan) سے شائع شدہ رسائل *النور والضیاء* میں اچھے نام رکھنے، برے نام سے پرہیز (perhiz) کرنے، جس نے حد سے تجاوز کیا اور محمد نبی وغیرہ نام (nam) رکھا ان کا رد ، اور وہابیہ خوارج وغیرہ کا علمی رد (refutation) کہ جنہوں نے غلام نبی وغیرہ نام رکھنے کو حرام و ناجائز یا شرک (şirk) قرار دیا ہے. ان موضوعات پر بحث کی گئی ہے. امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے ان ساری باتوں پر گفتگو قرآن و حدیث اور علما کے اقوال کی روشنی میں فرمائی ہے.
جبکہ دوسرا رسالہ *إسماع الأربعين* ہے یہ رسالہ شفاعت (Şefaat) کے متعلق چالیس احادیث پر مشتمل ہے. امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے اس میں مشہور و معروف احادیث کو چھوڑ کر ان احادیث کے ذکر کرنے کا التزام کیا ہے جو عموماً عوام اور بہت سارے علما پر مخفی ہیں. دونوں رسائل کی تعریب و تحقیق کا سہرا فاضل موصوف مولانا ازہار احمد امجدی ازہری کے سر جاتا ہے. جن کی کاوش و محنت سے امام اہل سنت کے ان رسائل کی اشاعت و طباعت دار النور المبین, أردن سے ہوئی.
ہم اراکین نوری مشن مالیگاؤں، و تحریک تبلیغ الاسلام انٹرنیشنل، انڈیا مولانا ازہار احمد امجدی ازہری صاحب کو اس علمی خدمت پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں. اور مزید علمی خدمات کی توقع کے ساتھ دعا گو ہیں کہ رب تعالی آپ کی خدمات کو شرف قبول عطا فرمائے اور فیضان مجدد اعظم سے مستفیض فرمائے. آمین.